جامعہ کا تعارف

ادارہ جامعۃ الصادقات یہ لڑکیوں کا غیر اقامتی ادارہ ہے جس کا قیام خطیب الاسلام حضرت مولانا سالم صاحب قاسمی(سابق مہتمم دارالعلوم وقف دیوبند ) کے حکم پر حضرت مولانا عبدالرحمن صاحب ملی رح (سابق صدر مدرس دارالعلوم بیڑ) و دیگر مقامی علمائے کرام کے دست بابرکت سے بتاریخ ١١ جنوری ٢٠٠٧ ء مطابق ٢٠ ذی الحجہ ١٤٢٨ ھ بروز جمعرات بمقام طیب نگر گیورائی ضلع بیڑ مہاراشٹر میں عمل میں آیا۔
جامعہ میں فی الوقت تین کورسیس (آف لائن) پڑھائے جاتے ہیں۔
١ عالمہ کورس (چار سالہ)
جس میں علم نحو و صرف علم ادب، علم فقہ، علم اصول فقہ، علم تفسیر ، علم حدیث میں درس نظامی کی کتابیں پڑھائی جاتی ہیں۔
٢ مومنہ کورس (چار سالہ)
جس میں ناظرہ قرآن مکمل مع تجوید، عقائد ، مسائل، حفظ سورت ، حفظ حدیث، تاریخ الاسلام، سیرہ النبی ﷺ ، تاریخ خلفائے راشدین ، نماز کے اذکار، مسنون دعاؤں سے متعلق کتابیں پڑھائی جاتی ہیں۔

٣ تعلیم بالغان برائے مستورات ( تین سالہ)
جس میں بڑی عمر کی خواتین کو قرآن مع تجوید، مسائل، اور نماز کی عملی مشق کرائی جاتی ہے۔
ادارہ جامعۃ الصادقات کو جامعۃ الصالحات مالیگاؤں, و دیگر معروف اداروں سے فارغ شدہ با صلاحیت معلمات کی خدمات حاصل ہیں‌۔
جامعہ میں وقتاً فوقتاً مؤقر علمائے کرام کی آمد ہوتی رہتی ہے۔ اور اصلاحی و تربیتی بیانات ہوتے ہیں تاکہ طالبات علم دین حاصل کرتے ہوئے اپنے اندر اخلاقِ حمیدہ پیدا کریں۔

الحمدللہ اس سال جامعہ کے زیر اہتمام جامعۃ الصادقات آن لائن کے نام سے آنلائن ادارہ شروع کیا ہے، جس میں طالبات کو آن لائن مومنہ کورس پڑھایا جائے گا۔ مومنہ کورس پڑھنے کیلئے جامعہ کی ویبسائٹ پر رجسٹریشن فارم پُر کریں، نیز جو معلمات جامعہ میں آن لائن پڑھانا چاہتی ہیں وہ بھی اپنا تقرری فارم پر کریں ۔